صوبہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر لائیو سٹاک چیک پوسٹیں بنانے کااصولی فیصلہ

جمعرات 10 مئی 2018 14:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) مویشیوں کی بیماریوں کی جراثیمی روک تھام کے لیے صوبہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر لائیو سٹاک چیک پوسٹیں بنانے کااصولی فیصلہ ۔محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ مویشیوں میں مختلف امراض کی منتقلی روکنے کے لیے صوبہ بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر لائیو سٹاک چیک پوسٹوں کے قیام کی تجویز زیر غور ہے ۔

ان چیک پوسٹوں پر لائیو سٹاک ماہرین مویشیوں کا معائنہ کریں گے اور ان کی چیچڑ و دیگر امراض سے بچائو کی ویکسینیشن کی جائے گی جبکہ مہلک امراض میں مبتلا ء جانوروں کی دوسرے شہروں اور سلاٹر ھائوسز کو منتقلی نہیں ہونے دی جائے گی بلکہ لائیو سٹاک ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں ایسے مویشیوں کو قرنٹائن کیا جائے گا جہاں ممکنہ علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہو ں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ لائیو سٹاک چیک پوسٹوں کے قیام کا اصولی فیصلہ ہو چکاہے تاھم فیصلہ پر عمل در آمد کے لیے دستاویزی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جن کے بعد چیک پوسٹوں کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا ۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی ڈویژن میں چیچڑ مکائو مہم کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو دیگر بیماریوں سے بچائو کے حوالے سے خصوصی مہمات چلائی جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :