اسرائیل کا بڑے اسلامی ملک پر ایک اور میزائل حملہ،

درجنوں میزائلوں سے شام میں ملٹری بیسز، اسلحہ ڈپو اور ریڈار کو نشانہ بنایا

جمعرات 10 مئی 2018 14:17

اسرائیل کا بڑے اسلامی ملک پر ایک اور میزائل حملہ،
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) اسرائیل نے شام پر ایک اور میزائل حملہ کیا ہے۔ شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دارالحکومت دمشق کے جنوب میں قسویح میں واقع شامی فوج کے بیسز اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادارے کی طرف سے جاری تصویر میں میزائل حملے کے بعد اس ملٹری بیس سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملٹری بس پر درجنوں میزائل فائر کئے گئے اور کئی کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدے سے علیحدگی کے اعلان سے کچھ گھنٹے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے ایران پر خطے میں دہشت گردی کے فروغ کا الزام عائد کیا تھا۔شامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے میں ملٹری بیس، اسحلہ کے ڈپو اور ملٹری ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔