مشقی کاپی و کتابوں (سٹیشنری) پر زیرو ریٹنگ سیلز ٹیکس ہونے سے کرپشن کے نئے راستے کھل جائینگے‘پیاف

ڈیوٹی صفر فیصد ہونے سے کاغذ امپورٹرز کا بزنس ختم ہو جائے گا اور وہ تباہ ہو جائیں گے ‘چیئرمین عرفان اقبال شیخ

جمعرات مئی 14:28

مشقی کاپی و کتابوں (سٹیشنری) پر زیرو ریٹنگ سیلز ٹیکس ہونے سے کرپشن کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے پیپر مارکیٹ گنپت روڈ کے سیئنر راہنما خامس سعید بٹ کی قیادت مین آئے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشقی کاپی و کتابوں (سٹیشنری) پر زیرو ریٹنگ کو لاگو نہ کیا جائے۔ ڈیوٹی صفر فیصد ہونے سے کاغذ امپورٹرز کا بزنس ختم ہو جائے گا اور وہ تباہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق اس چھوٹ کا فائدہ چند مقامی کاغذ ملیں اٹھائیں گی اور اپنا مال مارکیٹ میں فروخت کر کے اربوں روپے کے سیلز ٹیکس کو چوری کریں گی۔ اگر ڈیوٹی ختم کرنی ہے تو سب طرح کے کاغذ پر کی جائے۔ ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق جب بھی مخصوص قسم کے کاغذ پر سیلز ٹیکس صفر کیا گیا پیپر ملوں کی سیلز ٹیکس ادائیگی نہ ہونے کے برابر تھی۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے منسٹری آف فنانس کے متعلقہ افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے فروغ کے لئے اس بد عنوانی کے راستے کی بجائے مشقی کاپی کتابوں میںاستعمال ہونیوالے کاغذ پر کسٹم ڈیوٹی و سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کریں۔

متعلقہ عنوان :