انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا 2 اہم کیسوں کی سماعت 14 مئی کوکرے گی

جمعرات 10 مئی 2018 14:28

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا 2 اہم کیسوں کی سماعت 14 مئی کوکرے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا 2 اہم کیسوں کی سماعت 14 مئی کوکرے گی۔جن میں گواہان کو طلب کر لیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق عدالت کے جج عتیق الرحمن نے نواحی چک 95 شمالی 20 افراد کیقتل پر تھانہ صدر میں درج مقدمہ کی سماعت 14 مئی کو کریں گے ۔جس میں ملوث ملزمان کو جیل سے عدالت پیش کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے سینکڑوں کارکنان کے خلاف سرگودھا کیتھانہ بھیرہ ،میانوالی کے تھانہ واں بھچراں اورخوشاب کے تھانہ قائد آباد میں درج جلاو، گھیراو ،توڑ پھوڑ اور پولیس اہکار کے قتل کے مقدمات کی سماعت بھی اسی روز 14 مئی کوہو گی۔اس مقدمات کی سماعت میں تمام گواہان کو طلب کر لیا گیا ہے۔