عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ملک کے مفاد میں نہیں ‘ برجیس طاہر

جمعرات 10 مئی 2018 14:28

عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ملک کے مفاد میں نہیں ‘ برجیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ احسن اقبال کے نام بغیر نا مکمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سروسز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

برجیس طاہر نے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ ملک پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں احسن اقبال کا کلیدی کردار ہے ۔ سی پیک منصوبہ احسن اقبال کے نام کے بغیر نا مکمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں سی پیک منصوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے ہمیں مضبوط اتحاد کی ضرور ت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جو کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔