وفاقی کابینہ سے پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کی منظوری خوش آئند ہے‘ حکماء

حکومت متبادل طریقہ ہائے علاج کو آئینی دائرہ کار میں لانے کیلئے پاکستان کونسل فارالٹرنیٹومیڈیسن کا قیام عمل میں لائے

جمعرات 10 مئی 2018 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) وفاقی کابینہ سے پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام کی منظوری خوش آئند ہے،حکومت آکو پنکچر،الیکٹر و ہومیو پیتھی، طب نبویؐ، حجامہ، طب مفرد اعضاء، علاج بالغذا اور دیگر متبادل طریقہ ہائے کو آئینی دائرہ کار میں لانے کے لئے پاکستان کونسل فارالٹرنیٹو میڈیسن کے قیام کی بھی منظوری دے، اس طرح متبادل طریقہ علاج آکو پنکچر،الیکٹر و ہومیو پیتھی، طب نبویؐ، حجامہ، طب مفرد اعضاء، علاج بالغذا سے بھی استفادہ کیا جاسکے گا۔

ان خیالات کا اظہار تحریک تجدید طب پاکستان، حکیم انقلاب طبی کونسل،حکمت کونسل پاکستان اورنیشنل کونسل فار اسلامک طب پاکستان کے رہنمائوں پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری، ڈاکٹر حکیم شبیر احمد راں، حکیم محمد افضل میو، حکیم رفیق شاہیں، حکیم یعقوب اطہر،حکیم غلام فرید میر، حکیم میاں ناہید امجد عارفی، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد ابوبکر، حکیم ظفراللہ انبالوی، پروفیسر حکیم محمد اصغر، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم عبدالحکیم، حکیم محمد احمد اور حکیم کیپٹن انور انجم۔

(جاری ہے)

نے ایک ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 9ہزار سے زائد معالجین متبادل طریقہ علاج کے تحت پریکٹس کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متبادل طریقہ علاج کی تعلیم و تربیت اور پریکٹس کے لئے فی الفور پاکستان فار الٹر نیٹو میڈیسن کے قیام کی منظوری دی جائے تاکہ متبادل طریقہ علاج کے معالجین بھی آئینی دائرہ کارمیں رہ کر پریکٹس کر سکیں۔