ْرائے ونڈ تحصیل میں قائم ہائوسنگ سوسائٹیز میں رمضان المبارک میں دستر خوان لگانے کا فیصلہ

دسترخوان پر سحر و افطار کے اوقات میں 100سے زائد افراد کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں گی‘اسسٹنٹ کمشنر

جمعرات مئی 14:29

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) رائے ونڈ تحصیل بھر میں قائم ہائوسنگ سوسائٹیز میں رمضان المبارک میں دستر خوان لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،دسترخوان پر سحر و افطار کے اوقات میں 100سے زائد افراد کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ ملک راشد نعمت کھوکھر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مقامی ہائوسنگ سوسائٹیز کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رائے ونڈ تحصیل میں قائم تمام ہائوسنگ سوسائٹیز دسترخوان کا اہتمام کریگی جہاں 100سے زائد افراد سحر وافطار کیلئے موجود ہوں ،،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیکیوں کو سمیٹنے کیلئے دستر خوان کا قیام ایک اہم قدم ہے جس سے جہاں غریب اور نادار افراد کو سحر وافطار کی سہولت میسر آئیگی وہاں میزبانوں کیلئے رحمت اور نیکیاں کمانے کا بھی شاندار موقعہ میسر آئے گا ۔

اے سی رائے ونڈ ملک راشد نعمت کھوکھر نے دو یوم میں تمام سوسائٹی نمائندگان کو اپنے کوائف جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔