کوٹلی‘مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کی کاروائی،انڈسٹریل ایریامیںچائے کی پتی بنانے والے کارخانے کامعائنہ

مضرصحت اورانسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہونی والی پتی کوقبضہ میںلے کرکارخانے کوسیل کردیاگیا‘پتی کے نمونے ٹیسٹ کروانے لیبارٹری بھیج دیئے

جمعرات 10 مئی 2018 14:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودکی خصوصی ہدائت پرمجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کی کاروائی،انڈسٹریل ایریامیںچائے کی پتی بنانے والے کارخانے کامعائنہ کیا۔دوران معائنہ ناقص،مضرصحت اورانسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہونی والی پتی کوقبضہ میںلے کرکارخانے کوسیل کرنے کے بعدپتی کے نمونے ٹیسٹ کروانے کے لیے ڈرگ انسپکٹرمظہراقبا ل نے اپنی نگرانی میںلیبارٹری روانہ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اور ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودکی خصوصی ہدائت پرمجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے ہمراہ انسپکٹرسرداربشارت،انسپکٹررمیزراجہ،ڈرگ انسپکٹرمظہراقبال کے گزشتہ روزانڈسٹری ایریامیںچائے کی پتی بنانے والے کارخانے کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

دوران معائنہ ناقص،مضرصحت اورانسانی جانوںکے لیے نقصان کاسبب بننے والی پتی کوموقع پرضبط کرتے ہوئے کارخانہ کوسیل کردیا۔

مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی شخص کوناقص،غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء خردونوش بیچنے کی ہرگزاجازت نہیںدیںگے اورتحت ضابطہ وقانون کاروائی کی جائیگی۔مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کی اس کاروائی پرعوام علاقہ نے انہیںزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیااوراپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :