وویمن یونیورسٹی باغ کے کیمپس کی تعمیرکے لیے مختص شدہ رقبہ جات پر زیردفعہ 144ض ف کے تحت کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد

جمعرات 10 مئی 2018 14:31

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ سردارمحمد وحیدخان نے وویمن یونیورسٹی باغ کے کیمپس کی تعمیرکے لیے مختص شدہ رقبہ جات پر زیردفعہ 144ض ف کے تحت کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ہینڈ نوٹ کے مطابق گورنمنٹ آف آزادجموں وکشمیر کی جانب سے وویمن یونیورسٹی باغ کے کیمپس کی تعمیرکے لیے مواضعات منگ بجری ،پدرمحمد علی ،گہلاں سیورکالونی ،سیورمتولی ،رتنوئی ،سے اراضی مختص شدہ لوگ تعمیرات کرنے کے درپے پیں جس کی روک تھام ضروری ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ نے ان اختتارات کی روسے جوانہیں زیردفعہ 144ض ف حاصل ہیں کو بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیاہے کہ کوئی بھی شخص /اشخاص اراضی تجویز شدہ میں کسی بھی قسم کی تعمیرات نہ کرئے گا۔حکم ہذاکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی زیردفعہ APC188عمل میں لائی جائے گی۔حکم ہذا تاریخ اجرائیگی سے دوماہ تک نافذالعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :