باغ‘ نالہ ماہل ،نالہ ملوانی میں غیر قانونی طور پر کرنٹ لگا کر مچھلیاں پکڑنے پر زیر دفعہ ض ف 144کے تحت مکمل پابندی عائد

جمعرات 10 مئی 2018 14:31

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء)سب ڈویژنل مجسٹریٹ باغ محمد سرور کٹاریہ نے کہاکہ نالہ ماہل ،نالہ ملوانی میں غیر قانونی طور پر کرنٹ لگا کر مچھلیاں پکڑنے پر زیر دفعہ ض ف 144کے تحت مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل مجسٹر یٹ باغ کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ہینڈنوٹس کے مطابق کہ بعض افراد نالہ ماہل ،نالہ ملوانی میں غیر قانونی طور پر کرنٹ لگا کر مچھلیاں پکڑتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف مچھلی کی افزائش /نسل ختم ہونے کا خدشہ ہے بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے جس کا اتدارک ضروری ہے ۔

لہذا آئندہ کوئی بھی شخص /اشخاص حددو سب ڈویژن باغ میں نالہ ماہل ،نالہ ملوانی میں کرنٹ لگا کر مچھلیاں نہیں پکڑے گا اورنہ ہی ترغیب دے گا ۔حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف کاروائی زیر دفعہ APC188 عمل میں لائی جائے گی ۔