ریاض ، فلیٹ میں موبائل کی مرمت کرنے والے 36غیر ملکی گرفتار

جمعرات 10 مئی 2018 14:31

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) سعودی دارالحکومت ریاض ریجن میں وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے المرسلات محلے کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر 36غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ ملی تھی کہ یہ لوگ فلیٹ کو موبائل کی اصلاح و مرمت کے سینٹر میں تبدیل کئے ہوئے ہیں۔ گرفتار شدگان کا تعلق عرب ممالک سے ہے۔ یہ موبائل اور اسکے لوازمات فروخت کرنے اور اصلاح و مرمت میں لگے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :