آسٹریلیا کا امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ سے نکلنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار

جمعرات 10 مئی 2018 14:37

کینبرا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) آسٹریلیا نے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کئے گئے معاہدہ سے نکلنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کئے گئے معاہدہ پر عمل درآمد کروائیں اور اس ضمن میں آسٹریلیا جو کچھ بھی کر سکتاہے وہ کرے گا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی وزیر اعظم میلکولم ٹرن بل نے آسٹریلیئن براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ امریکہ کا ایران کے ساتھ کئے گئے معاہدہ سے نکل جانا قواقعی ہمارے لئے بڑی افسوسناک بات ہے ۔

دریں اثناء آسٹریلیئن وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ امریکی فیصلہ سے جوائینٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن کے مستقبل کے حوالہ سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کئے گئے معاہدہ سے نکلنے کا جمعرات کو اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :