انڈو نیشین مذہبی سکالرز پر مشتمل وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

انڈونیشین کنسورشیم برائے مذہبی مطالعہ کے وفد کے یونیورسٹی کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 10 مئی 2018 14:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) انڈونیشین مذہبی سکالرز پر مشتمل وفد نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ ریسرچ اینڈ پبلیکیشن کے میدان میںبھی دونوں جانب نے باہمی تعاون کے راستے اور ذرائع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔ انڈونیشین کنسورشیم برائے مذہبی مطالعہ )آئی سی آر ایس(کی نمائندگی کرنے والے وفد نے اوپن یونیورسٹی کی علوم اسلامیہ کے پروگرامز کو سراہتے ہوئے فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے ساتھ ورکنگ پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد کی نمائندگی انڈونیشین سفارتخانہ کے سینئر ڈپلومیٹ ،ْ واسوانو سوریو ہتوومو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وفد کو یونیورسٹی کی ملک گیر تعلیمی خدمات ،ْ ریسرچ کے میدان میں حالیہ کامیابیوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر تفصیلی پریذنٹیشن دی۔اس موقع پر دونوں اداروں کے مابین باہمی مفادات کے معاہدے پردستخط کئے گئے۔

معاہدے کی دستاویز پر آئی سی آر ایس کی جانب سے ڈاکٹر ڈکی سوفجان نے جبکہ اے آئی او یو کی جانب سے فیکلٹی آف عربی و علومہ اسلامیہ کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی نے دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق دونوں اداروں کے طلبہ کا باہمی تبادلہ ہوگا ،ْ ریسرچ اور معاشرے کے لئے مفید منصوبوں میں دو طرفہ تعاون ہوگا ،ْ مشترکہ ورکشاپس اور کانفرنسسز منعقد کی جائیں گی اور دونوں ادارے مشترکہ اشاعتوں کا اہتمام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :