ڈی جی نیب کراچی کل حیدر آباد میں کھلی کچہری لگائیں گے

کھلی کچہری سرکٹ ہائوس حیدرآباد میں صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوگی، عوام اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، ترجمان

جمعرات 10 مئی 2018 14:50

ڈی جی نیب کراچی کل حیدر آباد میں کھلی کچہری لگائیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی کے ڈائریکٹر جنرل محمد الطاف باوانی کل(جمعہ)11مئی کوحیدرآباد میں کھلی کچہری لگائیں گے۔نیب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدر آباد میں چیئرمین نیب کی ہدایات پر ایک کھلی کچہری قائم کی جارہی ہے۔کھلی کچہری میں ڈی جی نیب کراچی و دیگر افسران کرپشن پرعوامی شکایات وصول کریں گے، ترجمان نیب کے مطابق کھلی کچہری میں عوام اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب کے مطابق کھلی کچہری سرکٹ ہائوس حیدرآباد میں صبح 10 سے دوپہر 12 بجے تک منعقد ہوگی، عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔نیب اعلامیے کے مطابق عوام ذاتی شکایات جمع کرانے سے گریز کریں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے اہل کاروں اور افسران کی نشان دہی کریں۔ترجمان نیب کے مطابق کھلی کچہری میں سرکاری منصوبوں اور کاموں میں خورد برد کی شکایات جمع کرائی جاسکتی ہیں، درج ہونے والی درست شکایات پر نیب قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔