سندھ میں پانی کی کمی ، آم کی فصل خراب ہونیکا خدشہ

فصلوں کیلئے فوری طورپر پانی فراہم نہ کیاگیاتو پھلوں کی پیداوار میں کمی ماہ رمضان میں قیمتو ں میں اضافے کاسبب بنے گی، کاشتکار

جمعرات 10 مئی 2018 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سندھ میں زرعی پانی کی کمی کے باعث آم کی اربوں روپے مالیت کی تیار فصل خراب ہونے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ میں60 فی صد پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے آم کے درخت کمزور ہوگئے ہیں اور ٹہنیاں آم کا وزن برداشت نہیں کر پارہی ہیں، گرنے کی وجہ سے آم خراب ہورہاہے۔پانی کی کمی کے باعث کیلے اوردیگر فصلوں کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔سندھ کے کاشت کاروں کا کہناہے کہ فصلوں کیلئے فوری طورپر پانی فراہم نہ کیاگیاتو پھلوں کی پیداوار میں کمی ماہ رمضان میں قیمتوں میں اضافے کاسبب بنے گی۔کاشت کاروں نے حکومت فیلڈکینال بند کرکے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :