لاڑکانہ میں دو روز سے لاپتہ بچی کی لاش برآمد

جمعرات 10 مئی 2018 14:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) لاڑکانہ میں دو روز سے لاپتہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں دو روز قبل غائب ہونی والی چھ سالہ بچی حاکم زادی کا لاش رائیس کینال سے برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع دینے کے باوجود پولیس اور ایدھی کی ایبولینس موقع پر نہ پہنچ سکی۔بچی کے ورثا نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا۔فیصل کالونی کی رہائشی چھ سالہ حاکم زادی دو روز قبل غائب ہو گئی تھی جس کی گمشدگی کی پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔جس کے بعد پولیس نے بچی کی بازیابی میں مدد دینے والے کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :