برازیل کی خاتونِ اول نے کتے کو ڈوبتا دیکھ کر جھیل میں چھلانگ لگا دی

چہل قدمی کے دوران مارسیلا تیمر جھیل میں ڈوبتے کتے کو بچا کر کنارے تک لے آئیں

جمعرات 10 مئی 2018 15:30

برازیل کی خاتونِ اول نے کتے کو ڈوبتا دیکھ کر جھیل میں چھلانگ لگا دی
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء)برازیل کی خاتونِ اول نے کتے کو ڈوبتا دیکھ کر جھیل میں چھلانگ لگا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں 34سالہ خاتون اول مارسیلا تیمر اپنے بیٹے کے ہمراہ صدارتی محل کے احاطے میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کے پالتو کتے نے جھیل میں چھلانگ لگا دی۔

(جاری ہے)

کتے کو مشکل میں دیکھ کر مارسیلا تیمر خود کو روک نہ پائیں اور وہ خود ہی جھیل میں کود پڑیں جس کے بعد وہ کتے کو بچا کر کنارے تک لے آئیں ۔