خلا ء اور فلکیات کے بارے میں آگاہی عام کرنے کے لیے دبئی مرکزقائم

مرکز میں لوگوں کو خلائی سائنس کے بارے میں تعلیم دی جاتی اورمزید تحقیق کے لیے تیار کیا جاتا ہے،ڈائریکٹر

جمعرات 10 مئی 2018 15:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) دبئی میں قائم ثریا آسٹرانومی سنٹر (مرکز الثریا الفلکی ) شہریوں میں خلا اور فلکیات کے بارے میں آگہی عام کرنے کے لیے کوشاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مرکز کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو حسن احمد الحریری نے کہاکہ لوگ اس مرکز میں آ کر علم الفلکیات کا تجربہ کرسکتے ہیں اور بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس مرکز میں لوگوں کو خلائی سائنس کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے اور انھیں اس مضمون میں مزید تحقیق کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ دبئی شہر میں محض ستارہ شناسی کا مرکز نہیں ہے بلکہ اس کے سو ا بھی بہت کچھ ہے۔الحریری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے صرف یہ کافی نہیں کہ کچھ سیکھیں اور بھول جائیں ۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ لوگ سیکھیں اور اس کو عملی جامہ پہنائیں اور یہ عملی اقدامات نئے دًر وا کرنے کی بنیاد بنیں گے۔ان کا مؤقف تھا کہ تعلیم پر ہماری سرمایہ کاری اسی وقت سود مند ثابت ہوگی جب ہمارے بچے مشعل پکڑیں گے اور اس کے ساتھ کوئی اعلیٰ کام کر گزریں گے۔

متعلقہ عنوان :