وہاڑی میں بریک فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ‘

ایک شخص جاں بحق‘ دوسرا زخمی حادثہ میں جاںبحق ہونے والے رانا طاہر محمود سیاسی و سماجی شخصیت اور امیدوار صوبائی اسمبلی تھے

جمعرات مئی 15:47

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) وہاڑی میں بریک فیل فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے پپیلی اڈا کے قریب بریک فیل ہونے سے گاڑیء الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں سیاسی و سماجی شخصیت اور امیدوار صوبائی اسمبلی رانا طاہر محمود جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے۔صوبائی امیدوار رانا طاہر کی گاڑی الیکشن مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔…