کبیر والا میں زائرین کی بس الٹ گئی‘46 افراد زخمی

27افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ‘ 19 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جمعرات مئی 15:47

کبیر والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) کبیر والا میں زائرین کی بس الٹ گئی جس ک نتیجے میں 46افراد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کبیر والا میں جھنگ روڈ میں سبزی منڈی کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھیالیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا ریسکیو عملے نے معمولی زخمی ہونے والے 27افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 19افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔…

متعلقہ عنوان :