مسلم لیگ ن کل ملتان میں سیا سی طاقت کا مظاہرہ کرے گی‘

مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف خطاب کرینگے مریم نواز پہلی بار ملتان میں خطاب کرینگی‘ 10 تولے سونے کا تاج پہنچایا جائیگا

جمعرات 10 مئی 2018 15:47

مسلم لیگ ن کل ملتان میں سیا سی طاقت کا مظاہرہ کرے گی‘
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں جلسوں کے سلسلے میں کل جمعہ کو ملتان میں پاور شو کرے گی ‘مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف خطاب کرینگے جبکہ مریم نواز پہلی بار ملتان میں خطاب کرینگی‘ 10 تولے سونے کا تاج پہنچایا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن(آج)11مئی کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ایک بڑا عوامی جلسہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

جلسے سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کیساتھ ساتھ دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماء ملتان کی عوام سے خطاب کریں گے۔جلسے کیلئے لیگی متوالے نے مریم نواز شریف کے لیے 10 تولہ سونے کا تاج بنوا لیا ہے۔ لیگی متوالے کا کہنا ہے کہ مریم نواز ،نواز شریف کی ملتان آمد پر ان کو یہ خوبصورت تاج پہنایا جائے گا۔یہ تاج دس تولے سونے کا ہے۔ جبکہ اس سونے کے تاج میں لال رنگ کا ایک خوبصورت نگ بھی مزین بھی کروایا گیا ہے۔لیگی متوالے کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارے دلوں کے وزیر اعظم ہیں اور مریم نواز شریف پہلی بار ملتان کی عوام سے خطاب کریں گی۔