سپریم کورٹ کے حکم پر عطائی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن جاری

جمعرات مئی 15:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرضلع قصورمیںعطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر منصور نے نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کی تنظیموں کیساتھ عطائیوں کی دوکانوں پر چھاپے ماررہے ہیں‘ سینکڑوں کے قریب جو دیہاتوں میں عطائی ڈاکٹر تھے وہ فرار ہوچکے ہیں انہو ں نے یہ کا م بند کردیاہے جبکہ دوسری طرف گلی ‘محلوں میں یونین کونسلز کی سطح پر ان کو چیک کیا جارہاہے اس میں کمی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر منصور نے مزید بتایا کہ سیل کی گئی دوکانو ں کے کیس تیارکرکے ہیلتھ کیئر کو بھیج دئیے گئے ہیں۔ضلع قصور سے عطائیوں کا مکمل خاتمہ کردیاگیاہے۔