چین اور جاپان کا باہمی سیاسی اعتماد سازی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

عملی اقدامات کے ذریعے تاریخ اور تائیوان سے متعلق حساس معاملات کو بھی مناسب انداز سے حل کرنے ، مالیات ، توانائی کی بقا ، ماحولیاتی تحفظ ، اعلی ٹیکنالوجی ، صحت اور معمر افراد کی دیکھ بھال سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون میں اضافے پر اتفاق دونوں ممالک تعلقات کی مستحکم اور طویل المیعاد ترقی کو آگے بڑھائیں،چینی وزیر اعظم

جمعرات مئی 15:47

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) چین اور جاپان نے باہمی سیاسی اعتماد سازی اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے عملی اقدامات کے ذریعے تاریخ اور تائیوان سے متعلق حساس معاملات کو بھی مناسب انداز سے حل کرنے پر اتفاق کیا اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ فریقین نے باہمی سیاسی اعتماد سازی کی مضبوطی سے اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جبکہ مالیات ، توانائی کی بقا ، ماحولیاتی تحفظ ، اعلی ٹیکنالوجی ، صحت اور معمر افراد کی دیکھ بھال سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور جاپان کے وزیر اعظم شینزوابے کے درمیان ٹوکیو میں ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد سازی میں اضافے اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ لی کی چیانگ نے کہا کہ چین،، جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی دونوں ممالک کے باہمی مفاد اور علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیے سودمند ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان امن و دوستی معاہدے کی چالیسویں سالگرہ کا زکر کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ معاہدے کی روح پر نظرثانی کریں ،دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوط کریں اور امن ، دوستی اور تعاون کی راہ اپناتے ہوئے چین جاپان تعلقات کی مستحکم اور طویل المیعاد ترقی کو آگے بڑھائیں۔چینی وزیر اعظم نے میڈیا کو بتایا کہ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ فریقین نے عملی اقدامات کے ذریعے تاریخ اور تائیوان سے متعلق حساس معاملات کو بھی مناسب انداز سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فریقین نے باہمی سیاسی اعتماد سازی کی مضبوطی سے اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جبکہ مالیات ، توانائی کی بقا ، ماحولیاتی تحفظ ، اعلی ٹیکنالوجی ، صحت اور معمر افراد کی دیکھ بھال سمیت دیگر شعبہ جات میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم شینزوابے نے چینی وزیر اعظم کے دورہ جاپان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :