چین کی94 جامعات ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات میں سر فہرست

پیکنگ یونیورسٹی مسلسل پانچویں مرتبہ درجہ بندی میں پہلے ، سنگھوا دوسرین پر مبر،نانجنگ یونیورسٹی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹن میں شامل

جمعرات مئی 15:47

چین کی94 جامعات ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات میں سر فہرست
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) چینی جامعات رواں برس بھی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات میں سر فہرست،،چین کی94 جامعات شامل، پیکنگ یونیورسٹی مسلسل پانچویں مرتبہ درجہ بندی میں سرفہرست ، سنگھوا یونیورسٹی کا دوسرا نمبر،نانجنگ یونیورسٹی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹن میں شامل ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی جامعات کا ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جامعات میں رواں برس بھی سر فہرست رہنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

"ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایمرجنگ اکنامیز رینکنگز " کی سالانہ درجہ بندی میں دنیا کے چار براعظموں سے بیالیس ممالک اور خطوں کی ساڑھے تین سو سے زائد جامعات کو شامل کیا گیا۔ درجہ بندی کی فہرست میں چین کی چورانوے جامعات شامل ہیں۔ چین کی ستر جامعات کو صف اول کی دو سو جامعات میں شامل کیا گیا ہے جو کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

چین کی پیکنگ یونیورسٹی مسلسل پانچویں مرتبہ درجہ بندی میں سرفہرست ہے جبکہ سنگھوا یونیورسٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

نانجنگ یونیورسٹی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹن میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ چائنا سنٹرل ساوتھ یونیورسٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اناسی درجے بہتری کے ساتھ صف اول کی دو سو جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی اور درجہ بندی میں ایک سو دسویں نمبر پر فائز ہے۔درجہ بندی ادارے کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹر فِل باٹی کے مطابق چین اعلی تعلیم کے حوالے سے ایک " سپر پاور " بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :