آمدن سے زائد اثاثے،ایف بی آر نے اداکارہ صباقمر کو 16مئی کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کردیا

جمعرات مئی 15:47

آمدن سے زائد اثاثے،ایف بی آر نے اداکارہ صباقمر کو 16مئی کیلئے طلبی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ماڈل اوراداکارہ صبا قمر کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا،نوٹس میں اداکارہ کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ کے پیش کردہ اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے جس پر صباقمرکاانکم ٹیکس 15-2014 کا آڈٹ کیاجارہا ہے،ایف بی آر نے اداکارہ کی سفری معلومات بھی حاصل کر لیںاور 15-2014 کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ایف بی آر نے ماڈل کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی،ایف بی آر کا کہناہے کہ اگر اداکارہ پیش نہ ہوئیں توکارروائی شروع کردی جائے گی۔