ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں‘صائمہ خان

جمعرات مئی 15:54

ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں‘صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء)اسٹیج کی مالکہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، ہم حقیقت سے قریب تر اور لاجواب ڈرامے تخلیق کر رہے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں صائمہ خان نے کہا کہ فلموں میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں مگر یہ سے فحاشی تب ختم ہوگی جب پروڈیوسرز فلموں سے اداکاروں کے کرداروں کے زریعے فحاشی ختم کرینگے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ کچھ لوگ ہر وقت مجھے آوٹ کرنے کی سازشوں میں لگے رہتے ہیں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ ہر بار ناکام ہوتے ہیں۔