آنیوالے دنوں میں فلمی اسٹوڈیوز میں بھی رونق آئے گی‘ارباز خان

جمعرات 10 مئی 2018 15:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پشتو فلموں کے ممتاز اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ محنت کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری پائوں پر کھڑی ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آج کل فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے تمام فنکار محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور خصوصا نئی فلمیں بنائی جا رہی ہیں یقینا آنے والے دنوں میں پاکستان فلم انڈسٹری مضبوط ہو گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد وہ دن بھی آئے گا جب فلمی اسٹوڈیوز میں رونقیں بحال ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :