پاکستانی فلم ’’نہ بینڈ نہ باراتی‘‘کا ٹریلر جاری

جمعرات 10 مئی 2018 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستانی لالی وڈ کی نئی فلم ' نہ بینڈ نہ باراتی' کا ٹریلرجاری کردیاگیا۔یہ ٹریلر باقاعدہ ایک تقریب کے دوران پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار میکال ذوالفقار، اداکارہ نایاب خان اور قوی خان سمیت دیگر کام کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی میکال کی نایاب سے ہونیوالی خفیہ شادی کی ہے جس پر خاندان والے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔یہ فلم 29جولائی میں ریلیز کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :