ایس سی اوسے اہم مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان اور دوسرے ممالک کو مدد ملے گی ،سرکاری چینی ذرائع

جمعرات 10 مئی 2018 16:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کی بدولت اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے علاوہ اپنے اہم مفادات کے تحفظ کیلئے پاکستان اور دوسرے ممالک کو مدد ملے گی ۔بیجنگ کے سرکاری ذرائع کے مطابق ایس سی او کو امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے موثر علاقائی پلیٹ فورم کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے ۔

یہ مشترکہ ترقی کا وصلہ ہو گا۔باری باری صدارت سنبھالتے ہوئے چین امسال جنون میں سنگ ڈونگ شعبے کے ساحلی شہر چینگ ڈوائو میں ایس سی او پی سربراہی کانفرنس مرتب کریگا۔2017میں بھارت اور چین کی شمولیت کے بعد ایس سی او دنیا کی آبادی کے 44فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ جغرافیائی اور ارضیاتی کوریج کے ساتھ جامع علاقائی تنظیم بن گئی ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہواچن ژینگ نے کہا کہ یہ یقینا علاقائی اور بین الاقوامی امور میں اہم کردار ادا کریگی،خاتون ترجمان کے مطابق ایس سی او کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے ایک اجلاس میں اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ وہ تمام بنی نو انسان کیلئے مشترکہ مستقبل والی برادی اور باہمی اعتماد ،برابری ،انصاف اور مساوی تعاون پر مشتمل بین الاقوامی تعلقات کی نئی قسم کی تعمیر اور بڑے پیمانے پر استحکام و باہمی اعتماد میں اضافہ کرینگے اور تعاون کو فروغ دیں گے ۔

ایس سی او کے بانی رکن کے طور پر چین نے عملی تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہے اور 2013میں چین کے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کئے جانے والے بیلٹ و روڈ (بی اینڈ آر)منصوبے جیسے تمام فریقین کیلئے موزوں منصوبے تیار کئے ہیں ۔ بی اینڈ آر منصوبے کی بدولت ایس سی او کے رکن ممالک کے لیے متعدد عملی فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :