تعمیراتی سامان سڑک اور فُٹ پاتھ سے ہٹا کر رکھیں،

اور فاضل تعمیراتی ملبہ کو فی الفور ہٹا دیں،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، حیدرآبادریجن

جمعرات مئی 16:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) میڈیا سیل ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، حیدرآبادریجن کے اعلامیہ کے مطابق ایسے تمام مالکان ، بلڈرز حضرات کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ سے منظور شدہ تعمیرات کی صورت میں اپنا تعمیراتی سامان سڑک اور فُٹ پاتھ سے ہٹا کر رکھیں اور فاضل تعمیراتی ملبہ کو فی الفور ہٹا دیں بصورت دیگر محکمہ کا عملہ آپکے حرجے خرچے پر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اُس کو ہٹا دے گا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس مجریہ /821979کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مزید ادارہ کی جانب سے تمام بلڈرز حضرات اور بلڈنگ مالکان کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ادارے کی جانب سے منظور شدہ "تجارتی" پلازہ اور عمارات میں پارکنگ ایریا جو کہ کسی بھی دوسرے مقاصد کے لئے استعمال ہو رہی ہوں اُس کو فی الفور ختم کردیں اور پارکنگ ایریا کو منظور شدہ نقشہ جات کے مطابق بحال کردیں ، بصورت دیگر ادارہ مالکان اور بلڈرزحضرات کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :