پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ملک میں وقت پر عام انتخابات نہیں چاہتیں ،شاہ محمد شاہ

دونوں جماعتوں نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کی ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا،صدر مسلم لیگ (ن)سندھ

جمعرات 10 مئی 2018 16:14

ڈگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ملک میں وقت پر عام انتخابات نہیں چاہتیں یہی وجہ ہے کہ ان دونوں جماعتوں نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب کی ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ اور نادیدہ قوتوں کے دئے گئے پروگرام پر عمل کرکے کراچی میں خوف کی فضا پیدا کرکے اب الگ جلسے کرنے کا اعلان کردیا جو کیا معنی رکھتا ہے۔

یہ دونوں پارٹیاں ایک ہی سکے کے د و رخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مٹیار ی میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے کامیاب جلسے سے گھبر ا گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی میں ا ب پیپلز پارٹی کو کاٹنا پڑے گا۔ دس سالوں میں بویا تھا۔

(جاری ہے)

نیازی کہتا ہے کہ انہوں نے کے پی کے میں دو ارب درخت لگائے ہیں اور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنا کر وہاں ایک لاکھ بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں بہتر تعلیم کی وجہ سے داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بلاول زرداری فرما رہے ہیںکہ پیپلز پارٹی سندھ میں بیس یونیورسٹیز بنائی ہیں دونوں رہنماؤں کے جھوٹ نے دونوں صوبوں کے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ اور وہ یونیورسٹیز اور درخت ڈھونڈتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو میاں نوا ز شریف کے خلاف کوئی کرپشن کا ثبوت نہیں مل رہا ہے۔ اور نہ کسی نیب کے گواہ نے جج کے سامنے یہ کہا کہ میاں نوا ز شریف نے کرپشن کی ہے یا کوئی ثبوت ملا ہے۔