سرگودھا ،ْ مسلح ڈاکو سرکاری ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار

جمعرات 10 مئی 2018 16:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سرگودھا شہرمیں ڈکیتی کی واردات میں مسجد فیضان مدینہ علی ٹائون کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے سرکاری ملازم علی سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لیا اورتینوں مسلح ڈاکو موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹائون نے تفتیش شروع کر دی۔دوسری واردات شہر کی بارونق شاہراہ یونیورسٹی روڈ کی فاروق کالونی کے قریب ہوئی جہاں مسلح ڈاکوئوں نے خاتون زکیہ بی بی کو لوٹ لیا۔موٹرسائیکل 125پر آنیوالے 2مسلح ڈاکو خاتون سے پرس موبائل و قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔پولیس تھانہ کینٹ مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :