سرگودھا ، نا معلو م افراد پٹرول پمپ سے XLIکار لے کر فرار

جمعرات 10 مئی 2018 16:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سرگودھا بھلوال روڈ پر 33پھاٹک کے پیٹرول پمپ سے XLIکار چرا لی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کار ڈرائیور اعجاز سے کار کرایہ پر بک کروائی گئی جو مسافر لے کر لاہور روانگی سے قبل پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے بعد واش روم گیاجب واپس آیا تونامعلوم مسافر پمپ سے کار لے کر فرار ہو چکے تھے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔