پی ٹی وی لاہور سنٹر نے خصوصی افراد کیلئے پروگرام ریکارڈ کرلیا

جمعرات 10 مئی 2018 16:17

لاہور۔10 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) پی ٹی وی لاہور سنٹر نے خصوصی افراد کیلئے پروگرام ریکارڈ کرلیا‘پروگرام ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ کے پروڈیوسر آغا قیصرعباس تھے جنہوں نے خصوصی بچوں کے ٹیلنٹ کے حوالے سے خوبصورت پروگرام ریکارڈ کیا‘پروگرام کے میزبان بگ برادر کے ڈاکٹر خالد جمیل تھے جبکہ مہمانوں میں گلوکار خالد بیگ‘اداکار جاوید کوڈو اور کامیڈین غفار لہری نے بچوں کے لئے پرفارمنس کیا‘ پروڈیوسرآغا قیصر عباس نے پروڈکشن کے حوالے سے بھرپور محنت کی‘ یہ پروگرام عیدالفطر کے خصوصی پروگرامز میں پی ٹی وی ہوم سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :