کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے 27 افراد ہلاک

جمعرات 10 مئی 2018 16:17

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) کینیا میں ایک ڈیم ٹوٹ جانے کے نتیجہ متعدد گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نوکورو شہر کے قریبی علاقے سولائی میں اس وقت پیش آیا جب لوگ رات کے وقت گھروں میں سو رہے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے 36 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق ٹوٹنے والا پٹیل ڈیم ایک نجی ڈیم تھا جو مقامی آبپاشی اور ماہی گیری کے لئے تعمیر کیا گیا تھا۔کینیا میں ریڈ کراس حکام کے مطابق واقعہ سے پانچ سو خاندان متاثر ہوئے ہیں۔سیلابی ریلے سے کئی گائوں اور دو سکول بھی متاثر ہوئے۔کینیا میں کئی ہفتوں سے موسلادھار بارشیں جاری ہیں اور 21 ہزار ایکڑ رقبہ زیر آب آچکا ہے۔سیلابی ریلوںکی زد میں آکر بیس ہزار سے زیادہ مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :