Live Updates

منی لانڈرنگ کا الزام ،ْنیب کے عمل سے نواز شریف کو بہت فائدہ پہنچا ،ْ سینٹر شبلی فراز

جمعرات 10 مئی 2018 16:21

منی لانڈرنگ کا الزام ،ْنیب کے عمل سے نواز شریف کو بہت فائدہ پہنچا ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نیب کے اس عمل سے نواز شریف کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا ہے کیونکہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں نیب کی ساکھ کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ایک انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر نیب کے فیصلوں کے خلاف کمیٹی بنائے جانے کی بات کرتے ہیں جس کا سراسر مطلب ادارے کو دباؤ میں ڈالنا ہے۔

ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں نیب کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جس میں سنی سنائی بات پر کسی کے خلاف کوئی شکایت درج کی گئی ہو حالانکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی اس بات کی تردید کردی گئی ہے تو ہم یہ کیسے سمجھیں کہ نیب کی طرف سے انصاف کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پھر جب ہم بات کرتے ہیں تو ہم پر یہ الزام لگادیا جاتا ہے کہ آپ اداروں سے ٹکراؤ کی بات کرتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس ایک راستہ اور بھی موجود ہے جس میں نیب کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ خبر ایک لحاظ سے مضحکہ خیز اس لیے بھی ہے کہ 4.9 بلین ڈالر پاکستان سے بھارت جارہے ہیں ،ْہم معاشی طور پر اس کے متحمل ہی نہیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات