ایران باز رہے ورنہ اگر ہم پر بارش ہو گی تو ان پر طوفان آئے گا،اسرائیلی وزیردفاع

جمعرات 10 مئی 2018 16:21

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ یاد رکھنا چاہیے،اگر ہم پر بارش ہو گی تو ان پر طوفان آئے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ حملے ایران کے راکٹ حملوں کے جواب میں تھے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گزشتہ رات اسرائیلی حملوں میں شام میں تقریبا تمام ایرانی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ مجھے امید ہے کہ اب یہ قسط یہاں ہی ختم ہو جائے گی اور ہر کسی کو سمجھ آ چکی ہوگی۔