ایران امریکی جوہری معاہدہ ختم،

خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ برینٹ خام تیل کی قیمت نومبر 2014 کے بعد سے سب سے زیادہ 76.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

جمعرات 10 مئی 2018 16:21

ایران امریکی جوہری معاہدہ ختم،
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہو گیا۔عالمی منڈی میں تیل کی قمیت ساڑھے تین برس میں بلند ترین سطح 76.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت نومبر 2014 کے بعد سے سب سے زیادہ 76.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی دوسری جانب بینچ مارک کا نٹریکٹ فی بیرل 1.90 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 2.5 فیصد تھا۔واضح رہے کہ چین ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے اور شنگائی مستقبل میں تیل کی فی بیرل قیمت میں مزید اضافے کو اپنے لیے خطرہ محسوس کررہا ہے۔