امریکی پابندیوں کے باوجود پاکستان نئے سفیر کی تعیناتی کیلئے کوشاں

علی جہانگیر کی تقرری کے حوالے سے معاہدے کے ساتھ دستاویزات موصول ہوگئیں،اعزازچوہدری

جمعرات مئی 16:21

امریکی پابندیوں کے باوجود پاکستان نئے سفیر کی تعیناتی کیلئے کوشاں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) جہاں پاکستان،، امریکا کے لیے اپنے نئے سفیر کو تعینات کرنے جارہا ہے وہیں امریکا نے پاکستان کے سفارتی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے۔ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین اتحادی مملک پاکستان اور امریکا کے درمیان تناؤ بڑھنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق رواں ماہ امریکا میں پاکستان کے سبگدوش ہونے والے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ انہیں پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی کی واشنگٹن میں تقرری کے حوالے سے معاہدے کے ساتھ دستاویزات موصول ہوگئی ہیں جو ان کی تقرری کی راہ ہموار کریں گے۔اعزاز احمد چوہدری نے بتایا کہ 6 ہفتوں کے لازمی وقت کے بجائے انہوں نے امریکی دارالحکومت میں اپنے امور کو نمٹانے کے لیے 3 ہفتوں کی درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سرکاری ملازم ہیں اور اسلام آباد سے موصول ہونے والے احکامات کی پیروی کرتے ہیں۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ انہوں نے واشنگٹن میں اپنے ملک کی عزت و وقار کے ساتھ خدمت کی ہے اور اب وہ جانے کے لیے تیار ہیں۔اعزاز احمد چوہدری کی امریکا میں بطور پاکستانی سفیر ملازمت کی مدت رواں برس 29 مئی کو ختم ہوجائے گی جبکہ اس سے 2 دن قبل ہی پاکستان میں نگراں حکومت ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

متعلقہ عنوان :