بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکہ،

پیراملٹری فورس کے دواہلکار ہلاک کارروائی منی پور کے دارالحکومت امفال میں واقع نیم فوجی دستوں کے صدر دفتر کے نزدیک کی گئی

جمعرات 10 مئی 2018 16:21

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) بھارتی ریاست منی پور میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں بھارتی پیرا ملٹری کے دو اہلکار مارے گئے ۔

(جاری ہے)

کارروائی منی پور کے دارالحکومت امفال میں واقع نیم فوجی دستوں کے صدر دفتر کے نزدیک کی گئی،بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی منی پور کے دارالحکومت امفال میں واقع نیم فوجی دستوں کے صدر دفتر کے نزدیک کی گئی۔ کسی گروہ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ میانمار سے متصل اس بھارتی ریاست میں متعدد باغی گروہ فعال ہیں۔

متعلقہ عنوان :