اسرائیلی فورسز کا شام میں ایران کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدران انقلاب کے کمانڈر کے حکم پر شامی سرزمین سے بیس راکٹ فائر کیے گئے ،ترجمان کا بیان

جمعرات 10 مئی 2018 16:21

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایران کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان ن جاری بیان میں کہاکہ شام میں ایرانی اہداف پر حملے مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر موجود اسرائیلی چوکیوں پر مبینہ ایرانی راکٹ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے شام میں راکٹ فائر کیے جانے والے مقامات اور ایران کے خفیہ اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل ایران کے ساتھ فوجی محاذ پر شدت نہیں چاہتا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے شامی سرزمین سے بیس راکٹ فائر کیے تھے اور ایسا ایک ایرانی پاسدران انقلاب کے ایک کمانڈر کے حکم پر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :