قدیم قبرستان سے دنیا کی سب سے پرانی ٹیٹو کٹ برآمد

3600سال قبل امریکی باشندے اپنی آرائش و زیبائش اور دوسرے کاموں کیلئے اسے استعمال کرتے تھے،رپورٹ

جمعرات 10 مئی 2018 16:21

قدیم قبرستان سے دنیا کی سب سے پرانی ٹیٹو کٹ برآمد
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) امریکہ کے اس نیم ساحلی اور پہاڑی علاقے میں کھدائی کے دوران بہت ساری عجیب و غریب چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کیمطابق محجر ہڈیوں کے علاوہ کئی رنگ بھی شامل ہیں اور کچھ ایسی چھڑیاں بھی ہیں جو نقش و نگار بنانے کے کام آتی تھیں اور انہی کی بنیاد پر ماہرین آثار قدیمہ نے یہ کہا ہے کہ یہاں سے جو ٹیٹو کٹ برآمد ہوئی ہے وہ دنیا کی سب سے پرانی ٹیٹو کٹ ہے اور اندازے کے مطابق اب سے 3600سال قبل علاقے کے قدیم امریکی باشندے اپنی آرائش و زیبائش اور دوسرے کاموں کیلئے اسے استعمال کرتے تھے۔

کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی چیزوں کے بارے میں تحقیقی کام 1985ء میں اشیاء کی دریافت کے فوری بعد ہی شروع کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ ناشویل کا یہ علاقہ ریاست ٹینسی میں واقع ہے۔ دریافت ہونے والی دیگر اشیاء میں جانوروں کے سینگو ں میں رکھے ہوئے رنگ اب تک کسی حد تک قابل استعمال قرار دیئے جارہے ہیں۔ برآمد ہونے والی ہڈیاں زمانہ قدیم کے قوی الجثہ ٹرکی پرندوں کی بتائی جاتی ہیں۔

پھر دوسرے کاموں میں استعمال ہونے والے کئی ایسے اوزار بھی ہیں جو پتھر تراش کر بنائے گئے ہیں اور یہ سب چیزیں ایک ہی جگہ سے برآمد ہوئی ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ ایرن ڈیٹراوولف اور انکی ساتھی تانیہ پیرز نے ایک عرصے تک ان چیزوں پر تحقیقی کام کیا ا ور پھر وہ حتمی نتیجے تک پہنچی تو انہوں نے اسکا اعلان بھی کردیا۔

متعلقہ عنوان :