بھارتی ریاست اترپردیش میں طوفان بادو باراں اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں مزید 12 افراد ہلاک

جمعرات 10 مئی 2018 16:25

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں طوفان بادو باراں اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق چار افراد ضلاع ایتاوہ، تین متھرا،دو فیروزآباد اور آگرہ، علی گڑھ اور کانپور کے اضلاع میں ایک ایک فرد ہلاک ہوا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھارت کی شمالی ریاستوں میں غیر معمولی موسمی صورتحال کے تحت طوفان باد و باراں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 125 افراد ہلاک اور تین سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔بارشوں اور طوفانی ہوائوں سے سینکڑوں مویشیوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ گھروں اوربجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔