مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

جمعرات 10 مئی 2018 16:25

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارھمولہ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 2راشٹریہ رائفلز کے اہلکار گردیپ سنگھ نے ضلع کے علاقے کنزر میں اپنے کیمپ کے اندر سروس رائفل سے خود کشی کی۔

(جاری ہے)

اس تازہ واقعے سے مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007سے خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر401ہو گئی۔