قصور ،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈی پی ایس کے ڈرامہ فیسٹیول میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ ، طلباء کے اعزاز میںتقریب کا انعقاد ‘سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

جمعرات 10 مئی 2018 16:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور کے ڈرامہ فیسٹیول میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد گزشتہ روز بلڈ نگ ریسٹ ہائوس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ‘ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا ‘اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے گزشتہ دنوں ڈی پی ایس کے آڈیٹوریم میں شیکسپیئر کے مشہور ڈرامہ ’’میک بدتھ‘‘کو شاندار انداز میں پیش کرنے پر طلباء و اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے طلباء و طالبات کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع میسر آتا ہے ۔