ساہیوال،سپیشل جج انسداد دہشت گر دی نے تھانہ کمیر والا کے تین پولیس انسپکٹروں ، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دیدیا

جمعرات 10 مئی 2018 16:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے بیلف اغواء کیس میں تھانہ کمیر والا کے تین پولیس انسپکٹروں ایک سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔تین انسپکٹروں اللہ دتہ،طارق محمود ،عزیز احمد سب انسپکٹر رستم علی اور اے ایس آئی محمد بو ٹا کی گرفتاری کے بعد بلال ضمانت وارنٹ گر فتاری جاری کر کے پولیس کو حکم دیا کہ پانچ آفیسروں کو گرفتار کر کے 15مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

18مئی 2017کو چک 114/9Lکی عورت عشرت بی بی عدالتی بیلف کے ذریعے پہنچے اور بچوں کی بر آمدگی کر لی تو کمال دین وغیرہ مسلح افراد نے بیلف اور عورت کو اغواء کر لیا اور حملہ آور ہو ئے عشرت کی بے حر متی کی جس پر لویس نے مقدمہ 353/186,506/B,354/365،149,148 ت پ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔اب سر کار بنام کمال دین وغیرہ 6ملزموں کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالتی احکامات کی پولیس آفیسران نے مقررہ تاریخ پر پیش ہو نے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے گرفتاری کا حکم دے دیا۔