پنجاب بھرمیں 824ٹریفک حادثات میں15 افراد جاںبحق997زخمی

جمعرات 10 مئی 2018 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی824مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں544افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں438افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات15افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 420ڈرائیوز،26کم عمرڈرائیورز454مسافراور123پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ203ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت219متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان72حادثات میں84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 63حادثات میں76متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل997متاثرین میں792مرد اور205خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں160فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور537افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ300زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں645موٹر سائیکلز،129آٹو رکشے،81موٹر کاریں،14مسافربسیں،39وین،37ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔