ساہیوال، ٹریفک حادثات کے دوران ایک فیکٹری ملازم اور ایک عورت جاں بحق

جمعرات 10 مئی 2018 16:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک فیکٹری ملازم اور ایک عورت جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال پاکپتن روڈ پر جہاں خاں کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں چک 111/9.Lکا فیکٹری ملازم 30سالہ مد ثر جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک محمد حنیف کی حالت نازک ہے ۔ساہیوال پاکپتن روڈ پر نواں میل موڑ پر مو ٹر سائیکل پھسل کر گر نے سے پاکپتن کے ریاض احمد کی 45 سالہ بیوی بشیراں جاں بحق ،اس کا خاوند ریاض اور محمد جمیل شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو سول ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔