بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی قرار دینے کی مذموم سازش کررہا ہے ،ْچوہدری خالد مسعود

عالمی برادری کو بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے ،ْوزیر سول ڈیفنس

جمعرات 10 مئی 2018 16:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سول ڈیفنس چوہدر ی محمد مسعود خالد نے کہا ہے کہ بھارت اپنی مسلح افواج کے ذریعہ ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ کر بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت اور شوق آزادی کو ٹھنڈا نہیں کر سکا بلکہ آج کشمیری قوم مزید توانائیوں اور جذبہ حریت سے سر شار ہو کر بھارتی سامراج کے خلاف نبرد آزما ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی قرار دینے کی مذموم سازش کررہا ہے لیکن آج جدید الیکٹرانک میڈیا کے دور میں بھارت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے ۔ متاثرین منگلا ڈیم کے وفد سے ملاقات کے دوران چوہدری محمد مسعود خالد نے مزید کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو آبروریزی ، تشدد ، ماورائے عدالت قتل اور پابند سلاسل بنایا جارہا ہے ۔ عالمی برادری کو ان ظالمانہ کارروائیوں کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے ۔