حب میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی،پولیس

جمعرات مئی 16:27

لسبیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2018ء) حب میں ایک نوجوان نے خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے نواحی علاقے جنگی گوٹھ میں گھریلو ناچاقی پر 22 سالہ نوجوان نصیر بلوچ ولد یوسف بلوچ نے گھر سے باہر درخت پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، اطلاع ملتے ہی حب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش جام میر غلام قادر ہسپتال حب منتقل کر کے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :